اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا ، 13نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا،اجلاس میں ملکی سلامتی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات ہوگی،وفاقی کابینہ 13نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میڈیا کے
واجبات پر بھی وزارت اطلاعات بریفنگ دے گی۔ ایجنڈا کے مطابق وفاقی کابینہ یکم ستمبر سے ملک میں یورو فائیو معیار کا پٹرول اور ڈیزل متعارف کروانے کی منظوری دے گی،کابینہ اجلاس کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائیگی،کابینہ اجلاس میں اسلام اباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کیم طابق پی آئی اے پائلٹس کی ڈگریوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئیگا۔پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹر رہسورسز کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔