ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ملک میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 27 ہزار 421 رہ گئی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض بھی وینٹی لیٹرپر موجود نہیں

datetime 27  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، چوبیس گھنٹوں میں مزید 20افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 58422ہوگئی ۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 27 ہزار 421 ہے، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 41 ہزار 026 ہو گئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 اموات ہوئیں ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 58422 ہو گئی۔ این سی اوسی کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض بھی وینٹیلیٹرز پر موجود نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق گشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 13، پنجاب میں 0 خیبرپختونخوا میں 2 اموات ہوئیں ۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک ، بلوچستان میں صفر گلگت بلتستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 0 اموات ہوئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 056 ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 90 ہزار 236 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھرکے ہسپتالوں میں 227 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 734 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں،اس وقت 1 ہزار 864 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…