نارووال ( این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرعثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران اور ان کی طرف سے ٹائیگر فورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو بغیر معاوضہ کے خدمت کر رہے ہیں،جس جذبے عزم کے ساتھ ٹائیگر فورس نے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیا ہے جب تاریخ لکھی جائے گی ٹائیگر فورس کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا ٹائیگر فورس کے بہادر بیٹے اور بیٹاں پاکستان کے
ہر مسئلہ میں اپنا کردار ادا کریں گے ، موبائل ایپ کے ذریعے ٹائیگر فورس ہر ضلع کی یونین کونسل میں کام کرتے نظر آرہے ہیں اور نمایا ں کا رکردگی کا مظا ہر ہ کر نے وا لے ٹائیگر فورس ممبر ان کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا، ٹائیگر فورس کے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں عمران خان نے ٹا ئیگر فورس کو پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ٹا ئیگر فورس کی اہمیت و افادیت کے حوا لے منعقد ہ کنو نشن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔عثمان ڈار نے کہاکہ حکومت کی طر ف سے ٹا ئیگر فورس کے نوجوانو ں کو آسان شرائط پر قرضے بغیر کسی ضمانت کے دئیے جائیں گے ۔ اگلے ماہ12 اگست کے بعد یوتھ افئیرکا دوسرا فیز شروع ہو گا اربوں روپے کی لاگت سے ہنر مندنو جوان کومفت تعلیم فراہم کر نے کی سہو لیات بھی دے گی۔،عید الضحی کے بعد ملک بھر میں 10لا کھ پو دے بھی لگا ئے جا ئیں گے اور انشاء اللہ اب ملک کی بھاگ دوڑ نوجوانوں کے ہاتھ میں ہو گی جہاں جہاں پاکستان کو ضرورت ہو گی اسی جذبے کے ساتھ ٹائیگر فورس آگے ہو گی ۔انہوںنے کہاکہ ٹا ئیگر فور س پر پو ری قو م کو فخر ہے ۔ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعیدالحسن شاہ اورچیئر مین ریڈ کریسنٹ ابرار الحق نے کہاہے کہ ٹائیگر فورس کو سلام پیش کرتے ہیںجو قومی جذبے کے تحت کورونا وباء سے فرنٹ پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ٹائیگر فورس کے رضا کار وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے
وژن کو آگے بڑھائیں گے بلکہ حکومت اور ملک و قوم کا بازو بنیں گے آنے والے دنوں میں حکومت پنجاب ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو چاہئے کہ رضا کارانہ سرگرمیوں کے ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات مثالی ہیں انشا ء اللہ اب عوام کے مسائل برق رفتاری سے حل کئے جائیں گے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب وفاق کے شانہ بشانہ ہے ۔علا وہ ازیں عثمان ڈار
نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال پچھلے کئی ماہ سے ٹی وی پر کہ رہے تھے کہ ٹائیگر فورس نظر نہیں آ رہی یہ ٹائیگر فورس نہیں ہٹلر فورس ہے آج ہم نے ان کو یہاں اس پروگرام میں آنے کی باقاعدہ دعوت دی کہ وہ اپنے حلقے کے ٹائیگر فورس سے مل لیں لیکن آج وہ اس تقریب میں نہیں آئے، پاکستان اس وقت مشکل حالت میں وزیر اعظم عمران خان کو سخت فیصلے کرنا پڑے ۔عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ 1 کروڑ خاندانوں احساس پروگرام میں لوگوں کو پیسے دئے گئے،
چینی آٹا کے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آٹا چینی کے حوالے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے آٹا چینی مافیا کی انکوائری ہو رہی ہیں جب کینسر کا علاج کیا جاتا ہے تو پورے جسم میں درد ہوتا ہے سب مافیا کو اپنے کیسز کا سامنا ہے 72 سالہ تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے انکوائری پبلک نہیں کی یہی مافیا مارکیٹ کو نقصان پہنچانے کے لئے آٹے چینی کا کھیل کھیل رہا ہے آٹے چینی والا مافیا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے مائینس ون کی بات کر رہی تھی اب پنجاب میںمائنس کی بات کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان، عثمان بزدار5 سال پورے کریں گے پاکستان میں سب ادارے آزاد ہیں۔