پشاور(آن لائن)عید الضحیٰ قریب آتے ہیں جعلی کرنسی کے استعمال میں اضافہ ہو گیا ہے منڈیوں ، بازاروں ، میں عید کی خریداری کے باعث 100، 500، 1000، کے جعلی نوٹوں کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہو ئے ہشتنگری ریلوے پھاٹک کے ٹیلرز حاجی استعمال نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک گاہک کی جانب سے انہیں ایک ایک ہزار روپے کے چار جعلی نوٹ دیئے گئے ۔ عید الضحیٰ کی
آمد کے باعث منڈیوں اور بازاروں میں جعلی کرنسی کے استعمال میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔ تاہم کیپٹل سٹی پولیس جعلی کرنسی کی روک تھام میںناکام ہو گئی ہے ۔ جعلی کرنسی کی شناخت کے لئے پشاور میں تاجروں نے اہم مشینیں بھی لگا دی ہیں۔ تاہم رش کے باعث نوٹ چیک نہ ہونے کے باعث اس کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے مردوں کے علاوہ خواتین نے بھی جعلی کرنسی نوٹوں کا استعمال شروع کردیا ہے ۔