جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

’’عمران خان ذاتی دوستوں کو کابینہ میں لائے، ماٹھی ٹیم نے عوام کی امیدوں پرپانی پھیر دیا‘‘بڑے ہیروکی طرح انٹری لیکن چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی نہ سنبھال سکے،ان کی ٹیم بالکل نکمی ثابت ۔۔۔سینئر صحافی کاحیرت انگیز دعویٰ

datetime 26  جولائی  2020 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اس احساس کے ساتھ آئے تھے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملک کو تباہ کردیا، عوام اور مقتدر حلقے بھی چاہتے تھے کہ نئی قیادت آئے اور ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کر دے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہ عمران خان بڑے ہیرو کی طرح آئے لیکن چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی نہ سنبھال سکے،ان کی ٹیم بالکل نکمی ثابت ہوئی ہے ،عمران خان ذاتی دوستوں کو کابینہ میں لائے اور اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا، ماٹھی ٹیم نے امیدوں پر پانی پھیر دیا،لینن،سٹالن،محمد علی جناح،جواہر لعل نہرو،فیدل کاسترو کے پاس حکومتوں کا تجربہ نہیں تھا لیکن اپنے لوگوں کی حالت اور ملکوں کی تقدیر بدل دی ۔ماہر سیاسیات ڈاکٹر سید حسن عسکری نے کہا کہ ہمارے ہاں ناکامی اور کامیابی دونوں میں تسلسل ہے ،ہمارے سیاستدان الیکشن میں بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں اور حکومت میں آکر سب بھول جاتے ہیں،اپوزیشن میں ہوتے ہوئے حکومت پر تنقید کرکے ،بڑے بڑے اعلانات کرکے مقبولیت حاصل کی جاتی ہے ،معاشی صورتحال کو دیکھیں تو یہ حکومت کامیاب ہوتی نظر نہیں آتی ،اس حکومت کی سینس، ڈائریکشن درست نہیں،مختلف سمتوں میں جاتی نظر آتی ہے ، اس وقت تحریک انصاف کے لوگ بھی مایوس ہیں،عمران خان کو قیادت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…