بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

ڈکیت اور ریاست مخالف عناصر اسلام آباد میں کھلے عام پھر رہے ہیں ہائیکورٹ نے الیکٹریکل انجینئر سلمان فاروق اغواکیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

datetime 26  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ڈکیت اور ریاست مخالف عناصر دارالحکومت میں کھلے پھر رہے ہیں ،اربوں روپے سے لگے سیف سٹی کیمروں سے بھی کوئی مدد نہیں مل رہی ۔ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ستائیس سالہ الیکٹریکل انجینئر سلمان فاروق

اکتوبر 2019 سے اغوا ہے، سلمان فاروق کے والد نے بیٹے کی بازیابی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے،ڈکیت اور ریاست مخالف عناصر دارالحکومت میں کھلے پھر رہے ہیں۔ فیصلے میں کہاگیاکہ اغوا ہونے والے کی کسی ریاست مخالف سرگرمی کی بھی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی، وزارت دفاع کے ماتحت اداروں نے کنفرم کیا کہ مغوی ان کے پاس نہیں، وزارت داخلہ سے بھی معلومات مانگی گئیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ، اربوں روپے سے لگے سیف سٹی کیمروں سے بھی کوئی مدد نہیں مل رہی ۔تحریری حکمنامہ کے مطابق پولیس مشتبہ گاڑیوں کا سراغ لگانے میں بھی ناکام رہی ، جے آئی ٹی نے معاملے پر سربمہر رپورٹ جمع کرائی۔ فیصلے میں کہاگیاکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق مغوی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھایا اور وہ اسے پیش کرنے کو تیار نہیں،کسی بھی ادارے نے مغوی کو بازیاب کروا کر پیش نہیں کیا ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے علاوہ اب اور کوئی راستہ نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…