پشاور (این این آئی)خیبرپختونخواہ کے محکمہ ریلیف نے عید پر مساجد اور عید گاہوں کے لیے ایس او پیز مرتب کرلیں ہیں، عید کی نمازکھلی جگہ پر ادا کی جائیگی۔محکمہ ریلیف کے پی کے مطابق نمازی 6 فٹ کا فاصلہ اور ایک صف چھوڑ دوسری صف بنائیں گے،
خطباء اپنے بیان میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کو موضوع بنائیں۔محکمہ ریلیف کے مطابق نماز کے اوقات مساجد کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیجائیں، مسجد کے اندر داخل ہونے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔عیدالاضحی کی نماز کے بعد مسجد کی فرش کو اسپرے سے صاف کیا جائے، مساجد کے دروازوں پر اسکریننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست کیا جائے۔محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق 10 سال سیکم عمر بچے اور50 سال سے زائد عمر کے افراد عیدگاہ نہ جائیں، کھانسی، نزلہ اور زکام اور دیگر بیماری میں مبتلا افراد بھی عیدگاہ نہ جائیں۔