اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے سینیٹ کا خصوصی اجلاس 5 اگست کو آزاد کشمیر اسمبلی مظفرآباد میں بلائے جانے کاامکان ہے اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت پارلیمانی امور سے مظفرآباد میں اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی رائے مانگ لی ،
چیئرمین سینیٹ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈاے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے فیصلے کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ کشمیریوں کے روا رکھے جانے والے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیاکہ وزارت پارلیمانی امور صدر مملکت کو فوری طور پر سمری ارسال کرے۔ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں کشمیر کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت پارلیمانی امور سے مظفرآباد میں اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی رائے مانگ لی ہے۔