ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے کا عید پر 4 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

datetime 25  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان ریلوے نے عید الاضحی کے موقع پر عوام کی سہولت کے پیش نظر 4عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 28جولائی کو دن 11بج کر 45منٹ پر کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر حیدر آباد، رحیم یار خان، شورکوٹ کینٹ ، فیصل آباد ، سرگودھا ، ملک وال سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 4بج کر 30منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ دوسری سپیشل ٹرین 29جولائی کو کراچی سٹی سے دن 11بج کر 45منٹ پر روانہ ہو کر ٹنڈو آدم ، خان پور،

ملتان کینٹ ،لاہور، گوجرانوالہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3بجے راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح تیسری سپیشل ٹرین 30جولائی کو کراچی کینٹ سے شام 7بج کر 30منٹ پر روانہ ہو کر نوا بشاہ، خانیوال،شورکوٹ، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 5بج کر 30منٹ پر لاہور پرپہنچے گی جبکہ چوتھی سپیشل ٹرین 30جولائی کو راولپنڈی سے شام 4بجے روانہ ہو کر بوسال، میانوالی، کندیاں ، لیہ اور مظفر گڑھ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 5بج کر 15منٹ پر ملتان پہنچے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…