اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے بعد متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ملازمین کو فوقیت دی جائیگی۔اوورسیز وزارت کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اماراتی حکام نے معاون خصوصی زلفی بخاری کویقین دہانی کرادی ہے۔زلفی بخاری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
دبئی میں موجود معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی، پاکستانی کاروباری شخصیات نے امارات میں پھنسے پاکستانیوں کیانخلاء اور راشن کیلئے مالی مدد کی۔زلفی بخاری نے پاکستان بزنس کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں کاروباری شخصیات کو تعریفی اسناد دیں، شبیر مرچنٹ، احمد شیخانی، اقبال داؤد اور دیگر کاروباری افراد کو اسناد دی گئیں۔