ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں تمام شہروں کوپیچھے چھوڑدیا، سیمنٹ کی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگی

datetime 25  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1360 روپے تک پہنچ گئی۔کراچی میں سیمنٹ کی قیمت بھی ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہے۔ایک بوری خریدنے کیلئے 680 روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 120 روپے تک اضافہ ریکارڈ دیکھا گیا۔جولائی میں اب تک کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے

تک مہنگا ہوچکا ہے۔رواں ماہ کے پہلے ہفتے قیمت 1200 روپے تھی جو بڑھتے بڑھتے1360 روپے تک پہنچ چکی ہے۔پشاور میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1280 روپے، حیدر آباد میں 1260، لاڑکانہ میں 1140 اور کوئٹہ 1160 روپے ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں 860 روپے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں کی نسبت کراچی میں سیمنٹ بھی مہنگا دستیاب ہے۔ کراچی میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 661 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…