بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

نیب کا مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، دھماکہ خیز انکشاف

datetime 25  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین نیب نے مراد علی شاہ کے خلاف جلد ریفرنس تیار کرنے کا حکم دیدیا۔ جس کے بعد نیب نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف

ریفرنس کی تیاری شروع کر دی ہے۔ڈی جی نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ عیدالاضحی کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے۔نیب ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ کے خلاف ریفرنس سندھ روشن کیس میں دائر کیا جائے گا۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ 4 جون کو نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں ان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران نیب کی تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعلی سندھ سے سوالات پوچھے، ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے نیب کے الزامات سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔سید مراد علی شاہ کو اس سے قبل نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا۔ جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملزم کیس سے متعلق ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا اور ان سے نیب کی ٹیم نے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی تھی۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین نیب نے مراد علی شاہ کے خلاف جلد ریفرنس تیار کرنے کا حکم دیدیا۔ جس کے بعد نیب نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…