مریدکے(آن لائن) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عمر آفتاب ڈھلوں پر جان لیواحملہ، ملزمان رکن اسمبلی کی گاڑی اور پٹرول پمپ پر فائرنگ کرکے رات کے اندھیرے میں فرار ہو گئے۔ حملہ کے دوران رکن اسمبلی پٹرول پمپ پر موجود تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نارنگ منڈی سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی
اور پارلیمانی سیکرٹری عمر آفتاب ڈھلوں حسب معمول مریدکے نارووال روڈ پر اپنے پٹرول پمپ پر قائم کیمپ آفس میں موجود تھے کہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ گولیاں رکن اسمبلی کی گاڑی اور پٹرول پمپ کی چھت میں جا لگیں تاہم رکن اسمبلی حملہ کے دوران محفوظ رہے۔ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔ رکن اسمبلی عمر آفتاب ڈھلوں حلقہ مریدکے سے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ کے بہنوئی اور سابق ایم پی اے اعجاز احمد چٹھہ کے داماد بھی ہیں۔ سابق وائس چیئرمین یونین کونسل چودھری احمد نواز ورک، سابق سٹی نائب ناظم چودھری علی مرتضی سرویا، چودھری، خالد محمود ڈھلوں سمیت ضلع بھر کے پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمر آفتاب ڈھلوں پر جان لیوا حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ حملہ کے دوران رکن اسمبلی پٹرول پمپ پر موجود تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نارنگ منڈی سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری عمر آفتاب ڈھلوں حسب معمول مریدکے نارووال روڈ پر اپنے پٹرول پمپ پر قائم کیمپ آفس میں موجود تھے کہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔