ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

دشمن کی جانب سے اسلحہ اور فوجی سازو سامان کے حصول کی دوڑ سے غافل نہیں روایتی جنگ میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئےکیا کررہے ہیں؟ائیر چیف کا دبنگ اعلان

datetime 25  جولائی  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سکردو میں واقع پی اے ایف بیس قادری کا دورہ کیا۔ ائیر چیف نے بیس پر جاری مختلف آپریشنل سرگرمیوں بشمول جنگی جہازوں اور عملے کی فوری تعیناتی کا معائنہ کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کو دورہ بیس قادری کے دوران جاری تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

انہوں نے عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیزی سے جاری تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ائیر چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک فضائیہ خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دشمن کی جانب سے اسلحہ اور فوجی سازو سامان کے حصول کی دوڑ سے غافل نہیں اور روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ائیر چیف نے قوم کو یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں، پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور اس کی افواج کے جبرو استبدادپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ائیر چیف نے پاکستانی قوم کی کشمیری جدو جہدِ آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا ذکر کیا اور مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…