اسلام آباد(این این آئی) میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی، میٹرک میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ۔فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانی پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ بورڈ حکام کے مطابق سابق یا
پرائیویٹ امیدوار اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے۔بورڈ حکام کے مطابق سابق یا پرائیویٹ امیدوار جو 40 فیصد مضامین میں فیل تھے انہیں پاس کر دیا جائے گا،ایسے امیدواروں کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، اس سے قبل فیڈرل بورڈ نے سابق اور پرائیویٹ امیدواروں کو سالانہ نتائج میں پاس نہیں کیا تھا۔