ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

وزیر قانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کیلئے پھر مستعفی ہونا پڑے گا، حیران کن بات سامنے آ گئی

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ وزیر قانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کے لیے پھر مستعفی ہونا پڑے گا۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں چیئرمین بلاول بھٹو کی بات کی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے خلاف احتجاج شروع کیا جائے گا، ایک وفاقی وزیر نے تیسری بارحلف اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ایک مرتبہ پھر قابل وکیل کواستعفی دینا پڑے گا، وزیرقانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کے لیے پھر مستعفی ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے متعلق سوالات کا خود جواب دیں، سیاسی بونے اورمسخرے سامنے لائے جاتے ہیں اور پھر ان کے بونے سندھ کی عظیم ثقافت پر حملے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول غلط پالیسیوں کے خلاف بات کرتے ہیں تو ان کوآگ لگتی ہے، ہم پاکستانی ہیں پاکستان کارڈ کھیلتے ہیں، ہم سندھ کارڈ نہیں سندھ کاز کی بات کررہے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ شفافیت سے نالوں کی صفائی ہورہی ہے، نالوں سے جتنا کچرہ نکلے گا اس کا وزن ہوگا، تین فریق اس کی ناپ تول کریں گے پھر ادائیگی ہوگی۔وزیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے وفاق کی نااہلی کیخلاف احتجاج کریں گے، شرم آنی چاہیے کہ سندھ کی قدیم ثقافت پر حملہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر احتجاج کیلئے نکلنا پڑا تو ایس اوپیز کے ساتھ باہر نکلیں گے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ وزیر قانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کے لیے پھر مستعفی ہونا پڑے گا۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں چیئرمین بلاول بھٹو کی بات کی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے خلاف احتجاج شروع کیا جائے گ

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…