بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پی پی پی اور ن لیگ کا’ ’یارانہ‘ ‘عمران خان کے لیے مقبولیت کا پروانہ بن گیا شریفوں کا مقابلہ صرف کون کر سکتا ہے؟ 2002ء میں پرویز مشرف نے کس پر ہاتھ رکھا عمران خان سے اس وقت کیا کہا تھا ؟ مظہر عباس کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 24  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بہرحال وہ سلیکٹر کی نظر میں آہی گیا تھا۔12اکتوبر 1999کو جنرل (ر) پرویز مشرف نے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا تو عمران نے پارٹی اجلاس بلایا اور طے کیا کہ اگر مشرف نواز اور بےنظیر بھٹو کی حکومتوں کی کرپشن کیخلاف کارروائی کرتا ہے تو ہمیں اس کی حمایت کرنی چاہئے۔۔۔ روزنامہ جنگ میں شائع سینئر کالم نگار مظہر عباس اپنے

کالم ’’ عمران  کی تبدیلی‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔مشرف سے وہ 2002میں اس وقت مایوس ہو گیا جب جنرل نےچوہدریوں پرہاتھ رکھ دیا اور عمران کو سمجھایا کہ ’’شریفوں‘‘ کا مقابلہ یہی کر سکتے ہیں۔ بہرحال مشرف کا ساتھ چھوڑا تو عمران کی سیاسی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا۔ وہ مذہبی ووٹ بھی توڑ رہا تھا اور پی پی پی کے روشن خیال بھی اس طرف مائل نظر آنے لگے۔ وکیلوں کی تحریک میں وہ بڑی آواز بن کر ابھرا۔ یہ وہ وقت تھا جب عمران مشرف مخالفت میں نواز شریف اور قاضی حسین احمد مرحوم کے ساتھ تھا۔2007میں بےنظیر بھٹو کی شہادت نے ملک کا سیاسی منظرنامہ ہی بدل دیا۔ جنوری 2008کے الیکشن ایک ماہ کے لیے ملتوی ہوئے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پہلے ہی مشرف کے ماتحت الیکشن کا بائیکاٹ کر چکی تھیں مگر مسلم لیگ(ن) نے اس کے برخلاف حصہ لیا۔ پی پی پی اور مسلم لیگ(ن) کا یارانہ عمران کے لیے مقبولیت کا پروانہ بن گیا۔ وہ اب سب سے بڑا اپوزیشن لیڈر بن گیا اور تحریک انصاف تیسری قوت بن کر ابھری۔سلیکٹرز کی نظر میں تو و ہ پہلے ہی آگیا تھا مگر پھر بھی پنجاب قابو نہیں آرہا تھا لہٰذا 2014کےدھرنے کے بعد پانامہ لیک کیا آئی کہ عمران کی تو لاٹری نکل آئی۔ میاں صاحب کی نااہلی نے رہی کسر پوری کردی۔ پھر بھی ٹیم بنانے میں سلیکٹرز کو دشواری پیش آئی مگر یہ کام تو اس ملک میں ہمیشہ ہوتا ہے اس سے عمران اور تحریک انصاف کی زمان پارک سے وزیراعظم ہائوس تک کی جدوجہد کا کریڈٹ واپس نہیں لیا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…