منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف کے وزرا ء ا عظم کے غیر ملکی دورے،اخراجات میں کون کس سے آگے؟ سینٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے وزرا ء اعظم کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے 48کروڑ 44لاکھ سے زائد لیگی دور میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے ایک ارب 54لاکھ سے سے زائد جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے غیرملکی دوروں پر

ابتک چار کروڑ 56لاکھ سے زائد اخراجات کئے ہیں،ایوان بالا نے تفتان بارڈ ر سے پاکستان آنے والے زائرین کی مناسب سکریننگ نہ ہونے کے معاملے کو متعلقہ کمیٹی میں بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کی ناقص کارکردگی کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس میں بہت زیادہ کرپشن ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ تفتان کا بارڈر پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنا ہے ہمیں بتایا جائے کہ تفتان کے زریعے کتنے افراد پاکستان میں داخل ہوئے ہیں جس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ کورونا کی وباء کیلئے دنیا تیار نہیں تھی انہوں نے کہاکہ تفتان بارڈر سمیت مختلف مقامات پر خامیاں ہوئی ہیں تاہم پاکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے قربانیاں پیش کی ہیں انہوں نے کہاکہ عیدالضحیٰ پر کورونا سے بچاؤسے احتیاط ضروری ہے تاکہ اس میں مذید پھیلاؤنہ ہوسکے اور اسی مقصد کیلئے عید الضحیٰ میں چھٹیاں کم کی گئی ہیں چیرمین سینیٹ نے تفتان بارڈرسے پاکستان آنے والے افراد کی تعداد اور ٹیسٹ کے حوالے سے سوالات کو متعلقہ کمیٹی بھجوانے کی ہدایت کردی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ اپریل2019میں پولیو کا واقع ہوا جس کے بعد مذید واقعات ہوتے گئے ہیں تاہم اس سال مئی،جون اور جولائی میں انہوں نے کہاکہ جنوری میں

انیس فروری میں اٹھار مارچ میں دو اور اپریل میں چار کیسز جبکہ جون اور جولائی میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ کوئٹہ کے بعض اضلاع میں پولیو کے کیسز ہوئے ہیں انہوں نے معاملے کو کمیٹی میں بھجوانے کا مطالبہ کیا اجلاس کے دوران وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ راولپنڈی میں بیٹے کاماں پر تشدد کا واقعہ قابل شرم ہے،علی محمد خان کوشش کی جا رہی ہے کہ ایسا نصاب لایا جائے جس سے بچے مذہب

سے جڑی ہیں انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے میں ماں کیساتھ ایسا واقعہ قابل شرم ہے انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں سخت سزا دینی چاہیے جس پر ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے معاملے کو انسانی حقوق کمیٹی میں بھجوانے کی ہدایت کردی ہے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ضمنی سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیرمملکت علی محمد خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق پی ایم ڈی سی بحال ہوچکی پی ایم ڈی سی پہلے کی

طرح کام کر رہی ہے ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بارے میں ڈرگ پرائسنگ پالیسی ہم نے نہیں نوازشریف حکومت نے بنائی تھی اور ہم نوازشریف دور کی ڈرگ پرائسنگ پالیسی پر ہی عمل کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے 360 ادویات کی قیمتیں کم کیں جس پر کمپنیوں نے عدالت سے حکم امتناعی لیا اسموقع پر سینٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ اس حکومت کے دور میں ا دوایات کی قیمتوں کا سکینڈل آیا جس پر وزیر صحت کو

فارغ کیا گیاایوان کو بتایا جائے کہ دوائیوں کے سکینڈل کی تحقیقات کی کیا صورتحال ہے انہوں نے کہاکہ کیا موجودہ حکومت سی پیک پر بھی نوازشریف کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے جس پر وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان کا غرق شدہ نظام آپ نے ہمارے گلے میں ڈالا ہے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں لندن کے 18 وزٹ سب کے سامنے ہیں جسمیں پرائیویٹ وزٹ زیاد ہ ہیں انہوں نے کہاکہ پی پی کی یو

اے ای کے وزٹ زیادہ ہیں اور سرکار اور عوام کا پیسہ ذاتی دوروں پر لگایا ہے ایسے لگانے والوں کی تحقیقات ہونی چاہیے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے ضمنی سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ کرونا وبا نہ بھی ہوتو وینٹی لیٹر ہماری ضرورت ہے ملک میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹر ابھی ٹیسٹنگ کی سٹیج پر پہنچ چکے ہیں یہ بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہم اپنا فیس ماسک اور این 95 بنا رہے

ہیں اور ہم اب این 95 اور وینٹی لیٹر ایکسپورٹ کرنیکی پوزیشن میں ہیں انہوں نے کہاکہ یہاں پر سب نے بیرون ملک بنے ہوئے ما سک پہنے ہیں وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی غیرملکی دوروں کے اخراجات میں کمی کر چکے ہیں وزیراعظم کی تنخواہ تین لاکھ سے کم ہے اس میں ہی گزارہ کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے غیرملکی دوروں پر ایسے ہی خرچ کیا جیسے بادشاہ کرتے ہیں نوازشریف نے غیرملکی

دوروں پر 1.8 ارب روپے خرچ کیا شاہد خاقان عباسی نے 25 کرہاوڑ روپے سے زائد خرچ کیاانہوں نے کہاکہ عمران خان ہی نے نہیں وزراء نے بھی اپنے خرچے کم کیے ہیں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے غیرملکی دوروں پر 5 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں اس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ دو سالوں کے دوران دو پیسے کا کام نہیں ہوا، عوام رو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کے وزرا تحقیقات

کا مطالبہ نہ کر یں بلکہ حکومت تحقیقات کرے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ہاؤس کا خر چہ پہلے کتنا تھا اب کتنا ہے اس کی تحقیقا ت کر ے وزیر اعظم صا حب بنی گا لہ سے ہیلی کا پٹر سے وزیر اعظم ہا وس آتے ہیں اجلاس کے دوران وزارت خارجہ نے سال 2008سے،2018تک وزرائے اعظم کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پی پی دور میں یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف نے غیر ملکی دوروں پر

48کروڑ 44لاکھ سے زائد خرچ کیے لیگی دور میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے ایک ارب 54لاکھ سے سے زائد غیر ملکی دوروں پر اخراجات کیے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے کے غیرملکی دوروں پر ابتک چار کروڑ 56لاکھ سے زائد اخراجات آئے ہیں اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے مبینہ کرپشن پر بے دخل پولیو فوکل پرسن بابر بن عطاء کوقومی مجرم قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ ان کے خلاف

کاروائی کہاں تک پہنچی ہے انہوں نے کہاکہ بابر بن عطاء نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے قوم سے جھوٹ بولے ہیں اور اسوقت بھی پولیو کیسز سامنے آرہے ہیں جس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ بابر بن عطاء کے خلاف کاروائی کی تفصیلات میرے پاس نہیں ہیں سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ اللہ کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ ہمارے ہاں کرونا سے صحتیابی اور اموات کی شرح بھارت سے بہت بہتر ہے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ اب دنیا سمارٹ لاک ڈا ؤ ن کی طرف جارہی ہے جو بات وزیراعظم عمران خان نے کی تھی۔ لوگ عید الاضحی منائیں لیکن مجمع نہ لگائیں۔ میر کبیر شاہی نے کوورنا وائرس کا زمہ دار تفتان قرنطینہ سینٹرز کو قرار دے دیا،کوورنا وائرس سے نمٹنے کے لیے بلوچستان حکومت نے بہترین اقدامات کئے کیا گزشتہ 50سالوں میں تفتان میں کوئی ہسپتال نہیں بنایا گیا ہے اوربلوچستان کی سابقہ حکومتیں بھی برابر کی ذمہ دارہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…