جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

رپورٹس سامنے آگئیں تو یہ لوگ ایکسپوز ہوجائیں گے، اس جہاز کو کوئی چلانے کے لئے تیار نہیں تھا، میرے بیٹے کو چلانے کے لئے خراب جہاز دیا تھا،شہید کو پائلٹ کی والدہ عدالت پہنچ گئیں

datetime 24  جولائی  2020 |

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے چترال میں اے ٹی آر طیارہ اور کراچی میں پی آئی اے جہاز حادثہ کیس میں شفاف تحقیقات کرانے سے متعلق درخواست پر فریقین سے18 اگست کو مزید تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں چترال میں اے ٹی آر طیارہ اور کراچی میں پی آئی اے جہاز حادثہ کیس میں شفاف تحقیقات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سول ایوی ایشن نے ضمنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں،حتمی رپورٹ کے لیے مہلت دی جائے جس پر عدالتی معاون حسیب جمالی ایڈووکیٹ نے بتایا کے سول ایوی ایشن والے جان بوجھ کر حقائق سامنے نہیں لارہے طیارہ حادثے سے متعلق رپورٹس سامنے آگئیں تو یہ لوگ ایکسپوز ہوجائیں گے، جس پر عدالت نے سول ایوی ایشن سے مزید تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، چترال میں اے ٹی آر طیارہ حادثے شہید ہونے والے کو پائلٹ کی والدہ بھی انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئیں انکا کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا پائلٹ احمد منصور جنجوعہ چار سال قبل اے ٹی آر طیارہ حادثے میں شہید ہوگیا تھا چار سال سے انصاف کے حصول کے لئے دھکے کھا رہی ہوں انہوں نے میرے بیٹے کو چلانے کے لئے خراب جہاز دیا تھامیرے بیٹے کو اس جہاز کو چلانے کے لئے چڑھا دیا گیا جو طویل عرصے سے خراب تھا میں انصاف کے لیے سول ایوی ایشن اور جگہ جگہ دھکے کھا رہی ہوں میں چاہتی ہوں کہ اب عدالت مجھے انصاف دے اگر جہاز خراب تھا تو کیوں میرے بیٹے کو جھاز پر بٹھا دیا گیا والدہ کا مزید کہنا تھا کے اس جہاز کو کوئی چلانے کے لئے تیار نہیں تھا سب جانتے تھے کہ وہ جہاز خراب ہے خراب جہاز کو کپتان نے ٹھیک نہیں کرنا ہوتا، وہ تو سول ایوی ایشن اور انجنیئرز کا کام ہے شہید پائلٹ احمد منصور جنجوعہ پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی اور واحد کمانے والا تھا میرے شوہر بھی کپتان تھے وہ بھی جاں بحق ہوگئے ہیں ان کا کیس بھی طویل عرصے سے چل رہا ہے لیکن ابھی تک انصاف نہیں ملا اے ٹی آر طیارہ 2016 میں چترال میں حادثے کا شکار ہوا تھااے ٹی ار طیارہ حادثے میں جنید جمشید بھی شہید ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…