گجرات ( آن لائن )گجرات میں معدنیات کے ٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن اسکینڈل کا انکشاف ہواہے ۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات رانی حفصہ کنول،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنزگجرات عثمان احمد اور ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر عماد احمد لو ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ اینٹی کرپشن نے معدنیات کے سیکرٹری اور ڈائیریکٹر کو شامل تفتیش کرنیکی اجازت مانگی ہے۔ گجرات کی دو کمپنیوں ملہی اسٹون ورکس اور این ڈبلیو انٹر پرائز کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دیے گئے کمپنیاں ندیم اخترملہی اور اس کے بھتیجے حمزہ ملہی کی ملکیت ہیں۔کمپنیوں کو نوازنے کے لیے شفافیت کے عمل کو بری طرح سبوتاژ کیا گیا کیوں کہ مرکزی ملزم ندیم اختر ملہی کے گجرات کے بڑے سیاسی خاندان سے قریب تعلقات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق کو او ایس ڈی بنائے جانے کے تانے بانے بھی اسی مقدمہ سے ملتے ہیں۔