منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

دنیا بھر میں کرونا کیسز میں کمی کیوں ہورہی ہے؟پاکستان دنیا کے مقابلے میں کس سطح پر پہنچ گیا ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امپیریل کالج لندن اور یونیورسٹی آف آکسفودڑ کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کیسز میں کمی سماجی فاصلہ رکھنے اور حفاظتی اقدامات اپنانے سے ہورہی ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کے کیسز میں کمی ‘ہرڈ امیونٹی یعنی وائرس کیخلاف قوت مدافعت

مضبوط ہونے سے نہیں ہورہی بلکہ سماجی فاصلہ رکھنے اور حفاظتی اقدامات اپنانے سے ہورہی ہے۔محققین نے تحقیق میں یورپ، شمالی امریکا اور ایشیا کے مختلف ممالک کے کورونا کیسز کو شامل کیا۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک میں انفیکشن کی شرح میں کمی ایس او پیز پر عمل کرکے ہی کی جاسکتی ہے۔ لاک ڈاؤن، سماجی دوری اور حفاظتی اقدامات کے بنا وائرس کی دوسری لہر پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔رپورٹ کے مطابق ہر ملک میں کورونا کی اموات کی شرح مختلف رہی ہے، جن ممالک نے فوری لاک ڈاؤن اپنایا وہاں اموات کم ہوئیں، کورونا کی اینٹی باڈیز کی شرح مختلف ممالک میں 0.5 سے 15 فیصد تک رہی ہے اگر ان ممالک میں ہرڈ امیونٹی ہوتی تو اینٹی باڈیز کی شرح زیادہ اور یکساں ہوتی۔دوسری جانب امپیریل کالج لندن نے کورونا وائرس کے باعث اموات پر تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان میں کورونا سے 371 ہلاکتیں ہوئیں تھیں اور 20 جولائی سے شروع ہوئے ہفتے میں امید ہے کہ اموات مزید کم ہوں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان میں اموات 247 سے 329 کے درمیان رہیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرد سے فرد میں کورونا منتقلی میں پاکستان چوتھے نمبرپرآگیا ہے تاہم ایک سے دوسرے فرد میں منتقلی میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پرفرد سے فرد میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح ایک فیصد ہے لیکن پاکستان میں یہ شرح 0.52 سے 0.83 کے درمیان رہی اور مجموعی طورپرپاکستان میں فرد سے فرد میں منتقلی کی شرح صرف 0.73 ہے۔امپیریل کالج کی رپورٹ کے مطابق فرد سے فرد میں منتقلی کی شرح جتنی کم ہوگی

وائرس اتنا کم پھیلے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں فرد سے فرد میں منتقلی کی سب سے کم شرح پرتگال میں ہے، دوسرے پر جرمنی اور تیسرے نمبر پر نائیجیریا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث 5682 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…