سکھر(این این آئی)سندھ حکومت نے ایس او پیز کے تحت تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، چار ماہ بعد عوام تفریحی مقامات پر جا سکے گے ، شہر کے تفریحی پارکوں کی ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد رونقیں بحال ہونے کا امکان ، تفصیلات کے سندھ حکومت
نے ایس او پیز کے تحت گذشتہ ساڑھے چار ماہ سے سندھ بھر میں بند تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے نوٹیفیکشن کے مطابق تفریحی مقامات کی سیر کرنے اور گھومنے والے افراد ایس او پیز کا مکمل خیال اور حفاظتی تدابیراختیار کرینگے۔