لاہور (آن لائن) مون سون کی بارشوں سے بند ہونے والا سیوریج سسٹم کے قصور وار کورونا کے لئے استعمال ہونے والے فیس ماسک ہیں، واسا نے نیا الزام لگا دیا، بارشوں کی وجہ سے لاہور شہر بھر کا سیوریج بند ہو گیا، جس کی وجہ سے گلیوں بازاروں اور سڑکوں پر مسلسل پانی کھڑا ہے اور واسا کی کوشش کے باوجود سیوریج کے پائپ کھل نہیں پا رہے، گزشتہ روز ڈائریکٹر واسا
نے کہا کہ سیوریج پائپ کی صفائی کے دوران روزانہ ہزاروں فیس ماسک نکلتے ہیں، جن کی وجہ سے پائپ بلاک ہو جاتے ہیں اور گندا پانی سڑکوں پر آ جاتا ہے، پہلے واسا شاپنگ بیگ کی وجہ سے پریشان تھا لیکن اب فیس ماسک نے پریشان کر دیا ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت فیس ماسک سڑکوں اور سیوریج کے لنک میں پھینکنے پر پابندی عائد کرے۔