منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

نیب کا کردار عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ،مجھے عدالتوں اور اللہ کی بارگاہ سے امید ہے کہ انصاف ملے گا، شہباز شریف نے اے پی سی کے متعلق بھی اہم بات کر دی

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے (ن) لیگ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے، عید الاضحی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس ہو گی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کا کردار عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نیب ایک متنازعہ ادارہ ہے ،خواجہ برادران کے کیس میں

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد اس کا کردار واضح ہو چکا ہے، خواجہ برادران کی ضمانت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے پیشرفت جاری ہے اور عید الاضحی کے بعد اے پی سی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ میری طبیعت پہلے سے بہتر ہے، میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں ، میری اور وکلاء کی متفقہ رائے تھی کہ میں عدالت آئوں ،مجھے عدالتوں اور اللہ کی بارگاہ سے امید ہے کہ انصاف ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…