جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اللہ تعالیٰ نے یہ ثابت کر دیاکہ کوئی ایٹم بم یا میزائل ہمیں کورونا سے نہیں بچا سکتا،رشتے دار آپس میں نہیں مل پا رہے، چوہدری شجاعت کا اہم پیغام

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا بیماری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اس کا تدارک صرف احتیاط، اللہ تعالیٰ سے دعا اور معافی سے ہی ممکن ہے، پوری دنیا میں پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے میں آ رہا ہے کہ باپ بیٹے سے، ماں بیٹی سے، بہن بھائی سے نہیں مل پا رہے، ایک عجیب سی فضا پیدا ہوگئی ہے اس میں ہر انسان کا فرض بنتا ہے کہ وہ احتیاط سے خود کو

اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھے۔ وہ آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سینیٹر کامل علی آغا اور میاں عمران مسعود سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ ہمارے ملک میں سیاسی اور سماجی سطح پر اس بیماری کے حوالے سے کوئی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس بیماری کے ذریعے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کوئی ایٹم بم یا میزائل ہمیں کورونا سے نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے کامل علی آغا سے کہا چونکہ آپ کا لوہے کا کاروبار ہے، آپ انتظار کریں چار ارب روپے کا میزائل اب لوہے کے بھاؤ بکے گا، آپ بھی اس کی بولی میں حصہ لیں ہو سکتا ہے کہ یہی میزائل چار سو روپے میں مل جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ نجات صرف اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور اس سے معافی طلب کرنے میں ہے، اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا یہی واحد راستہ ہے جس کو اپنا کر ہم اپنی دنیا اور آخرت بہتر بنا سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا بیماری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اس کا تدارک صرف احتیاط، اللہ تعالیٰ سے دعا اور معافی سے ہی ممکن ہے، پوری دنیا میں پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے میں آ رہا ہے کہ باپ بیٹے سے، ماں بیٹی سے، بہن بھائی سے نہیں مل پا رہے، ایک عجیب سی فضا پیدا ہوگئی ہے اس میں ہر انسان کا فرض بنتا ہے کہ وہ احتیاط سے خود کو اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…