اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے میپکو کی نااہلی اور ابتر کارکردگی کا اعتراف کر لیا۔ جمعرات کو شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وزیر خارجہ اور جنوبی پنجاب کے پارلیمنٹرینز کے تحفظات حقائق پر مبنی ہیں،ان تحفظات کو دور کرنے اور میپکو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی
زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں میپکو کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں میپکو کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ دو برس میں میپکو کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی،جنوبی پنجاب کے لوگوں کے میپکو کے خلاف تحفظات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں،میپکو کو اپنی کارکردگی کو عوام کی امنگوں کے مطابق بہتر بنانا ہو گا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اجلاس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے بھی میپکو کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا سید فخر امام کا کہنا تھا کہ میپکو کی کارکردگی کو ڈیجیٹائز کر کے ہفتہ وار کارکردگی سامنے لایا جائے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وزیر خارجہ اور جنوبی پنجاب کے ممبران پارلیمنٹ کے تحفظات حقایق پر مبنی ہیں ان تحفظات کو دور کرنے اور میپکو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے میپکو کی نااہلی اور ابتر کارکردگی کا اعتراف کر لیا۔ جمعرات کو شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وزیر خارجہ اور جنوبی پنجاب کے پارلیمنٹرینز کے تحفظات حقائق پر مبنی ہیں،ان تحفظات کو دور کرنے اور میپکو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں میپکو کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں میپکو کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔