جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

رسول اللہ ؐ، انبیا کرام، صحابہ کرام، فرشتوں، قرآن مجید اور اسلام کے بارے میں متنازعہ اور توہین آمیز الفاظ قابل گرفت ہوں گے، تحفظِ بنیاد اسلام ایکٹ کی خلاف ورزی پر قید و جرمانہ کی سزا مقرر

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی سے تحفظِ اسلام بنیاد ایکٹ 2020 پاس کیے جانے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور تمام اراکین اسمبلی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ایکٹ ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے میں ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔ فیاض الحسن چوہان نے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ

سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایکٹ کے مطابق رسول اللہؐ، انبیا کرام، اہلِ بیت، خلفائے راشدین، صحابہ کرام اور امہات المومنین کے بارے میں توہین آمیز کلمات کی اشاعت پر کاروائی کی جا سکے گی۔ اسی طرح انبیا کرام، فرشتوں، قرآن مجید اور اسلام کے بارے میں متنازعہ اور توہین آمیز الفاظ قابل گرفت ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نہ صرف اسلام بلکہ دیگر مذاہب، ان کی الہامی کتب جیسے تورات، زبور، انجیل اور مقدس ہستیوں کے خلاف گستاخانہ مواد کی اشاعت پر بھی پکڑ ہو سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ایکٹ کے تحت رسول اکرمؓ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین اور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ تحفظِ بنیاد اسلام ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت کتب کی رجسٹریشن اور ریگولیشن سمیت دیگر انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیرِ اطلاعات میرے لیے اور پورے محکمہ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔  فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی سے تحفظِ اسلام بنیاد ایکٹ 2020 پاس کیے جانے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور تمام اراکین اسمبلی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ایکٹ ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے میں ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…