نیویارک(این این آئی)نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق سیکیورٹی انڈیکس رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان نے اپنے درجے کو سات پوائنٹس بلند کیا ہے جبکہ گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ نیوکلیئر ہتھیاروں کے حامل ممالک میں پاکستان اثاثوں
کی سیکیورٹی کوسب سیزیادہ محفوظ بنانیوالاملک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے ضوابط لاگو کرنے کے سبب پاکستان نے زیادہ تر اقدامات سیکیورٹی اورکنٹرول سے متعلق کیے ہیں۔ پاکستان نے اپنے درجیکو سات پوائنٹس بلند کیا ہے۔این ٹی آئی نیوکلیئرسیکیورٹی انڈیکس کے مطابق گلوبل نارمزکیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو چھ پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔ تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے تریپن پوائنٹس کے مقابلے میں پاکستان کا اسکور اٹھاون ہے۔ بھارت کے اکتالیس کے مقابلے میں پاکستان نے سینتالیس پوائنٹس حاصل کیے۔ تمام بائیس ممالک کامقابلہ کیاجائے تواثاثوں کے تحفظ میں پاکستان کا انیسواں اور بھارت کا بیسواں نمبر ہے۔ تنصیبات کے تحفظ میں سینتالیس ممالک میں سے پاکستان کا تینتیسواں اور بھارت کا اڑتیسواں نمبر ہے۔ نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق سیکیورٹی انڈیکس رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان نے اپنے درجے کو سات پوائنٹس بلند کیا ہے جبکہ گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ نیوکلیئر ہتھیاروں کے حامل ممالک میں پاکستان اثاثوں کی سیکیورٹی کوسب سیزیادہ محفوظ بنانیوالاملک قرار دیا گیا ہے۔