اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نجی تعلیمی اداروں کو انتظامی امور کے لئے کھولنے کی اجازت دے دی، دس اگست سے نجی تعلیمی ادارے اساتذہ، انتظامی سٹاف بلا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں کی بندش ختم کرنے کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آیا ہے، وفاقی وزیر تعلیم سے صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔پرائیویٹ
سکولز ایسوسی ایشن کے صدر نے وزیر تعلیم کو تعلیمی اداروں کی بندش سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا، ملک ابرار حسین نے کہاکہ بچوں کا تعلیمی سال اس طرح ضائع ہو سکتا ہے، وفاقی وزیر تعلیم نے اس موقع پر نجی تعلیمی اداروں کو10اگست سے اساتذہ، انتظامی اسٹاف بلانے کی اجازت دے دی اور کہا کہ تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔