جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

پیراگون اسکینڈل میں خواجہ برادران کے ملوث ہونے کے شواہد،دھماکہ خیز تفصیلات، ڈی جی نیب نے اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) قومی احتسا ب بیور و (نیب) نے پیراگون اسکینڈل میں ریویو پیٹیشن تیارکرلی، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے ریویو پٹیشن میں خواجہ برادران کے ملوث ہونے کے شواہد ساتھ لگانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے پیراگون سٹی متاثرین کو کلیم جمع کرانے کے لیے اشتہارجاری کردیا، متاثرین کو15 دنوں کے اندر اپنے کلیم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خواجہ برادران ہی

پیراگون سٹی کے اصل بنیفیشل مالک ہیں، خواجہ برادران نے ملی بھگت سے ایک غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی، میسرز پیراگون سٹی کیخلاف ریفرنس دائر ہونے تک 68 متاثرین نے نیب سے رجوع کیا۔نیب ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے سوسائٹی کوغیر قانونی قرار دیا لیکن پلاٹوں کی خرید وفروخت جاری رہی، دوران تحقیقات قیصرامین بٹ حقائق و واقعات سے پردہ ہٹاتے ہوئے وعدہ معاف گواہ بنے، قیصر امین بٹ نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق و سلمان رفیق ہی پیراگون سٹی کے حقیقی مالکان و فائدہ کنندگان ہیں۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے اکاونٹ پیراگون سٹی سے62 لاکھ اور1 کروڑ 20 لاکھ روپے منتقل ہوئے، خواجہ برادران دوران تحقیقات ان رقوم کی وصولی کی خاطر خواہ وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنا جرم چھپانے کیلئے میسرز”سعدین ایسوسی ایٹس“نامی فرم قائم کی، جعلی کنسلٹینسی خدمات کی مد میں خواجہ سعد نے میسرز ایگزیکٹو بلڈرز سے 5 کروڑ80 لاکھ کی خطیر رقم وصول کی، خواجہ سلمان رفیق جعلسازی سے کے ایس آر ایسوسی ایٹس” کا قیام عمل میں لائے، خواجہ سلمان نے کنسلٹینسی کی مد میں 3 کروڑ90 لاکھ کی رقم میسرز ایگزیکٹو بلڈرز سے حاصل کی، مزید واضح کیا گیا کہ میسرز ایگزیکٹو بلڈرز دراصل میسرز پیراگون سٹی کی ہی ایک پراکسی فرم تھی۔خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق نے39 کنال،19 مرلہ اور 10کنال،4 مرلہ زمین پیراگون سٹی کے نام منتقل کی، اس کے بدلے انہوں نے پیراگون سٹی سے32 کنال اور8 کنال کے ڈویلپڈ کمرشل پلاٹ حاصل کیے، خواجہ سعد رفیق نیشریک ملزم ندیم ضیا کی ملی بھگت سے شاہد بٹ کی31 کنال اورحاجی رفیق نامی شخص کی 80 کنال زمین جس کی مالیت 1 ارب 60 کروڑ کے قریب تھی پر قابض ہوئے، ریویو پٹیشن چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں فائل کی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…