شکرگڑھ (این این آئی) غربت نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔عید پر بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر باپ نے تین بچوں سمیت خودکشی کر لی۔ بچے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل شکرگڑھ کے گاؤں وریاکے بدنصیب خاندان کے سربراہ قدیر سے
اسکے کم سن بچے معصوم فرمائشیں کررہے تھے بچوں کی خواہشوں پر دلبرداشتہ باپ نے اپنے تین بچوں کو زہر دے کر خود بھی پی لیا جس سے قدیر جاں بحق ہو گیا تاہم بچوں کو نازک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا شکرگڑھ پولیس مصروف تفتیش ہے۔