اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کابینہ سے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری لینے کی ہدایت کر دی۔ جمعرات کو عدالت عظمیٰ نے کہاکہ سیکرٹری قانون کابینہ سے منظوری لیکر ایک ماہ میں ججز تعیناتی کا عمل شروع کریں۔ عدالت نے نئی احتساب عدالتوں کیلئے انفراسٹرکچر بھی بنانے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ میں
21 سال سے نیب کے رولز ہی نہ بننے کا انکشاف ہوا،عدالت نے نیب کو ایک ماہ میں رول بنا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہاکہ رولز نیب آرڈیننس کی سیکشن 34 کے تحت بنائے جائیں، نیب کے ایس او پیز رولز کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ دور ان سماعت پراسکیوٹر جنرل نیب نے رولز نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔