اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قربانی کے ایسے جانور توآپ نے اکثر دیکھے ہوں گے جن کے ٹوٹے ہوئے سینگ یا دانت ایلفی سے جوڑ کر انہیں آگے بیچ دیا گیا ہو، گزشتہ عیدوں پر ایسے واقعات بھی سامنے آئے جب کسی بکرے کی ٹانگ ہی ایلفی سے جوڑ کر انہیں بیچنے کی کوشش کی گئی ہو لیکن بکرے کے لنگڑانے کی وجہ سے واردات پکڑی جاتی تھی۔اس بار تو قربانی کے جانور کی ایک انوکھی ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک دنبے کی
کھال ایلفی سے جوڑ کر اسے آگے بیچ دیا گیا۔اس دنبے کی عمر کم تھی اور اسے زیادہ عمر کا ظاہر کرنے کیلئے اس کے جسم پر کسی دوسرے دنبے کی کھال ایلفی سے لگاکر کر آگے کسی کو بیچ کر چونا لگادیا گیا۔دنبہ خریدنے والا جب دنبہ خرید کر گھر آیا تو گھر میں اسکی کھال اترنا شروع ہوگئی ، دنبے کے اوپر لگائی گئی کھال کا رنگ کچھ اور تھا یعنی براؤن تھا جبکہ کھال کے نیچے دنبہ کالے رنگ کا برآمد ہوا۔آپ بھی یہ دنبہ دیکھیں۔