جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے رابطہ ، کورونا سے درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکو ٹیلی فون کیا اور ان سے بنگلا دیش میں کورونا سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے بنگلادیشی حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے کورونا سے درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے اپنے اپنے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے شیخ حسینہ واجد سے بنگلادیش میں آنے والے حالیہ سیلاب سے ہونے والے

جانی اور مالی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم عمران خان نے بنگلا دیشی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورت حال سے بھی آگاہ کیا اور خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے شیخ حسینہ واجد کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…