اسلام آباد(آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15روز بعد کرنے کی تجویز، پٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں کے تعین کی سمری ای سی سی کو بھجوادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مہینے میں دو بار کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں کا ہر 15روز بعد تعین کرنے کی سمری ای سی سی کو بھجوادی ہے۔ ای سی سی آئندہ اجلاس میں تجویز کا جائزہ لے کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 روز کے بعد تعین کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ 15روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے آئل سپلائی چین مستحکم ہوگی۔