لاہور(این این آئی) راوی روڈ ریسٹورنٹ سے ٹائیگرفورس کے اہلکاروں کے رشوت لینے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ (ن)کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ راوی روڈ فوڈ ریسٹورنٹ ورکرز کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے دکاندار سے 2 ہزار رشوت طلب کی۔ ٹائیگر فورس کے
ممبران نے ضلعی انتظامیہ کو ریسٹورینٹ کی شکایت نا کرنے کی یقین دھانی کروائی اور چلتے بنے۔ ٹائیگر فورس کے ممبران نے گلے میں ٹائیگر فورس کے کارڈز بھی پہن رکھے تھے۔قرار دادمیں مطالبہ کیا گیا کہ رشوت خور ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کیخلاف کاروائی لائی جائے اور ریسٹورنٹ سے رشوت لینے والے ٹائیگرفورس کے اہلکاروں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔