اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام علماء کرام پہلے یہ طے کرلیں، نماز گھڑی دیکھ کر ہوسکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دِکھ سکتا۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ کہتے ہیں بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا،
بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام علماء کرام پہلے یہ طے کرلیں، نماز گھڑی دیکھ کر ہوسکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دِکھ سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے، رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آئیگا۔