جیکب آباد(این این آئی)صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے،جہاں ایمبولینس نے ملنے پر لواحقین میت کو رکشے میں رکھ کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں پیش آیا، جہاں راہ گیر اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں انتقال کرگیا تھا،واقعے کی اطلاع لواحقین
کو دی گئی۔اس موقع پر لواحقین نے فوت شدہ شخص کو گھر لے جانے کے لئے اسپتال انتظامیہ سے ایمبولینس دینے کو کہا، جس پر اسپتال کے عملے نے ایمبولینس دینے سے صاف انکار کیا،اس موقع پر لواحقین کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا، تاہم شنوائی نے ہونے کے باعث لواحقین اپنے پیارے کی لاش کو رکشے میں رکھ کر گھر لے گئے۔