اسلام اّباد( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تم تحریک انصاف کا اثاثہ ہو، مجھے خوشی ہے کہ عامر تحریک انصاف میں ہے ہم مل کر کراچی کے مسائل کو حل کر یں گے،مسائل بہت ہیں تمہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ذمے داریوں سے منہ نہیں موڑنے دوں گا، ساتھ ہو اور رہوگے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی ، وزیراعظم نے 4صفحات پر مشتمل استعفیٰ مستردکردیا اور کہا اس پربات نہیں ہوگی اپنا دل کھول کر وزیراعظم کے سامنے رکھا، وزیراعظم نے کراچی کے مسائل پر آواز بلند کرنے کو سراہا اور کہا یہی سیاسی سوجھ بوجھ اورعوام کادرد رکھنے والے رہنما کا کردار ہونا چاہیے۔رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہاتم تحریک انصاف کا اثاثہ ہو، کچھ چھوڑنے کی ضرورت نہیں تمہاری ضرورت ہے، ہم نے مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے اور یہ بھی کہا کہ حلقے اور کراچی کیلئے میری آواز کی قدر کرتا ہوں، مجھے خوشی ہے کہ عامر تحریک انصاف میں ہے۔ وزیراعظم نے کہا مسائل پراٹھنے والی آوازیں پارٹی کو آگے لے کر جاتی ہیں، خوش ہوں تم نے کراچی کی آواز بن کر سب کی توجہ دلائی ، تم جانتے ہومیں کراچی کا ہر مسئلہ اپنا سمجھتا ہوں، انشا اللہ حل ہوگا جمہوریت میں پارٹی سے مسائل کے لیے اٹھنے والی آوازیں جو نظم و ضبط میں ہوں وہ پارٹی کو آکے لے کر جاتی ہیں ،خوش ہوں کہ تم نے کراچی کی آواز بن کر م سب کی توجہ مبذول کرائی تم جانتے ہو اور تم نے کہا بھی کہ میں کراچی کا ہر مسئلہ اپنا مسئلہ سمجھتا ہوں، ان شا اللہ سب حل ہوجائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مجھے یقین دہا نی کرائی ہے کہ بجلی،پانی ،بہترین زندگی کراچی کے ہر شہری کا حق ہے ، اور یہ حق ہم دیں گے،
مسائل بہت ہیں تمہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ذمے داریوں سے منہ نہیں موڑنے دوں گا، ساتھ ہو اور رہوگے عامر، مسائل بہت ہیں، تم ایک سیاسی ذہن رکھنے والے دوست ااور پارٹی رہنما ہو،تمہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ذمے داریوں سے تمہیں منہ نہیں موڑنے دوں گا، ساتھ ہواور رہوگے۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ تم نے جتنے مسائل کا ذکر کیا سب میرے علم میں ہے ، کراچی میرے لیے سب سے اہم شہر ہے، مجھے یاد ہے تم نے کہا تھا کلین سوئپ کرینگے اور ہم نے کیا، اب ہم مسائل کو کلین سوئپ کریں گے۔