ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

دوہری شہریت کیوں چھپائی؟ فیصل واڈا کیخلاف یکطرفہ کارروائی کا عندیہ

datetime 20  جولائی  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے دہری شہریت سے متعلق نااہلی کیس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیرفیصل واوڈا کیخلاف دہری شہریت چھپانے کے الزام میں نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا،

جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کر لیا اور فیصل واوڈا کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لیے 15 دن کی مہلت دے دی اور چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزاروں کو ہدایت دی کہ جواب جمع کراکر دلائل دیں۔الیکشن کمیشن نے کہا فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کریں گے۔درخواست کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے 2 جون کو کیس خارج کرنے کی درخواست کی گئی تھی، اس حوالے سے درخواست گزاروں نے کوئی جواب جمع نہیں کرایا ہے. درخواست گزار نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا کی درخواست کی کاپی نہیں دی گئی تھی،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کو وقت دیتے ہیں، آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں‘اس موقع پر الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کرلیا اور کہا کہ اگلی تاریخ میں تمام جواب جمع کرائے جائیں‘چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واوڈ کی نااہلی سے متعلق درخواست پر مزید کارروائی 10 اگست تک ملتوی کردی. یاد رہے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کرایا، جعلی حلف نامہ جمع کرانے پرفیصل واوڈا کوآئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

خیال رہے آرٹیکل 62 پارلیمنٹ اراکین کی اہلیت سے متعلق ہے جس کی مختلف شقیں ہیں، جس پر پورا اترنا ضروری ہے، کوئی ایسا شخص پارلیمنٹ کا رکن بننے کا اہل نہیں جو پاکستان کا شہری نہ ہو۔رکن قومی اسمبلی کی عمر 25 سال ہونا ضروری ہے اور بطور ووٹر اس کے نام کا اندراج کسی بھی انتخابی فہرست میں موجود ہو جو پاکستان کے کسی حصے میں جنرل سیٹ یا غیر مسلم سیٹ کے لئے ہو۔رکن سینیٹ کی صورت میں 30 سال عمر ہونا ضروری ہے

اور ایسے شخص کا صوبے کے کسی بھی حصے میں بطور ووٹر نام درج ہو۔آرٹیکل 62 ڈی کہتا ہے کہ ایسا شخص اچھے کردار کا حامل ہو اور اسلامی احکامات سے انحراف کے لئے مشہور نہ ہو اور اسلامی تعلیمات کا خاطر خواہ علم رکھتا ہو اور اسلام کے منشور کردہ فرائض کا پابند ہو، نیز کبیرہ گناہ سے اجتناب کرتا ہو۔آرٹیکل 62 ون ایف کے مطابق پارلیمنٹ کا رکن بننے کا خواہش مند شخص سمجھدار ہو، پارسا ہو، ایماندار ہو اور کسی عدالت کا فیصلہ اس کے خلاف نہ ہو جبکہ اس نے پاکستان بننے کے بعد ملک کی سالمیت کے خلاف کوئی کام نہ کیا ہو اور نظریہ پاکستان کی مخالفت نہ کی ہو۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…