بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، وزارت صحت نے حقیقت بیان کر دی

datetime 19  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کوئی فوری اضافہ نہیں کیا ہے۔ اتوار کو ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 ء کے تحت ادویہ سازکمپنیوں کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ حکومتی مداخلت کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں خودبخود سالانہ 7 فیصد سے 10 فیصد تک اضافہ کر سکتی تھیں۔ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق

ڈرگ ایکٹ 1976 پر مکمل عملدرآمد کرنے میں حائل بعض آئینی پیچیدگیوں کو ختم کر نے کے لئے وفاقی حکومت نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 ء میں ترامیم کی ہیں۔ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق ترمیم شدہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 ء میں شامل ایک شق کے تحت وفاقی حکومت ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے کسی بھی کیٹگری کی دوائی کی قیمت میں اضافہ کو ختم کر سکتی ہے یا روک سکتی ہے۔ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 ء میں جو تبدیلیاں کی ہیں ڈریپ نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن حال ہی میں جاری کیا ہے۔ ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق لہذا حکومت نے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی کوئی منظوری نہیں دی ہے۔ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق یہ تمام حکومتی اقدامات ادویہ ساز کمپنیوں کی حکومت کو دی جانے والی اس یقین دہانی کے تناظر میں اٹھائے گئے تھے کہ وہ کم از کم ستمبر2020 ء تک ادویات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ نہیں کریں گی۔ترجمان کے مطابق ادویہ ساز کمپنیوں نے حکومت کو دی جانے والی یقین دہانی کی پاسداری نہیں کی ہے،ایک سو ا دویہ ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی درخواست کر دی ہے۔ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق ادویہ ساز کمپنیوں کی وعدہ خلافی کے نتیجے میں اور ملک میں کورونا کی بیماری کے باعث عوام کے مفاد کو تحفظ دینا حکومت کے فرائض میں شامل ہے لہذا حکومت کو اختیار ہے کہ وہ مداخلت کر کے کسی ایک یا تمام ادویات کی قیمتوں کو منجمندکردے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…