بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

معاونین خصوصی صرف حکومت کو مشورہ دیتے ہیں اہم فیصلوں پر دستخط نہیں کرسکتے،حکومت نے معاونین خصوصی کے اثاثے ظاہر کرکے مثال قائم کر دی

datetime 19  جولائی  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و امور داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت نے معاونین خصوصی کے اثاثے ظاہر کرنے کی مثال قائم کردی ہے،مستقل قانون بنانے کے لئے اپوزیشن کی مدد سے آئین میں ترمیم کریں گے،معاونین خصوصی صرف حکومت کو مشورہ دیتے ہیں اہم فیصلوں پر دستخط نہیں کرسکتے۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہا کہ حکومت نے

معاون خصوصی کے اثاثے ظاہر کرنے کی مثال قائم کردی ہے لیکن اس حوالے سے مستقل قانون بنانے کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی جس میں اپوزیشن کا تعاون بھی درکار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں غیر منتخب ارکان کابینہ اجلاس میں بیٹھنے کا استحقاق نہیں رکھتے تاہم کابینہ کے غیر منتخب اریکان مدعو کئیجانے پر ہی شرکت کرسکتے ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ رکن اسمبلی منتخب ہونے کے لئے دوہری شہریت کا حامل ہونے پر پابندی ہے لیکن وزیراعظم کے معاونین خصوصی پر دوہری شہریت کے باعث نااہلیت کا اطلاق نہیں ہوتا۔وزیراعظم شروع سے ہی کہتے رہے ہیں کہ اسمبلی میں دوہری شہریت کا حامل شخص موجود نہیں ہوناچاہئے لیکن اپنے اپنے شعبوں میں ماہر بیرون ملک پاکستانیوں سے معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔کابینہ کے فیصلوں میں غیر منتخب ارکان مشورہ دے سکتے ہیں لیکن حتمی فیصلوں پر ان کے دستخط موجود نہیں ہوتے۔  شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت نے معاونین خصوصی کے اثاثے ظاہر کرنے کی مثال قائم کردی ہے،مستقل قانون بنانے کے لئے اپوزیشن کی مدد سے آئین میں ترمیم کریں گے،معاونین خصوصی صرف حکومت کو مشورہ دیتے ہیں اہم فیصلوں پر دستخط نہیں کرسکتے۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہا کہ حکومت نے معاون خصوصی کے اثاثے ظاہر کرنے کی مثال قائم کردی ہے لیکن اس حوالے سے مستقل قانون بنانے کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی جس میں اپوزیشن کا تعاون بھی درکار ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…