بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی نے اپنا کام دکھانا شروع کر دیا، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کی وکٹیں گرا دیں

datetime 19  جولائی  2020 |

سکھر(این این آئی) پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کی وکٹیں گرانے شروع کر دیں، پی ٹی آئی کے سنیئر کارکنان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاجبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی لیڈیز ورکرز بھی پی پی میں شامل، پی پی کی قیادت پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کر کے شمولیت اختیار کی ہے، شرکاء، پی پی نے ہمیشہ مظلوم عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے، رکن قومی و صوبائی اسمبلی کی مشترکہ پریس کانفرنس،

تفصیلات کے مطابق ملکی سطح کیساتھ ساتھ نچلی سطح پر بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرانا شروع کر دی ہے گذشتہ روز سکھر ہاؤس میں پی پی کے رکن قومی اسمبلی محمد نعمان اسلام شیخ، رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ، پی پی سٹی سکھر کے صدر مشتاق سرھیو، پی پی سٹی ترجمان چوہدری اظہر حسنین و دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے سنیئر کارکنان عامر مغل، لالہ یاسر پٹھان، زبیر سندرانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر کے پی پی کی اعلیٰ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ شمولیت کے پروگرام کے دوران ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے رکن ایس ایم سی میڈم غزالہ انجم نے بھی ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ کر پی پی شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی تقریب کے دوران پی پی اراکین نے شمولیت کرنے والے تمام ورکرز کو پارٹی پرچم اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اور مشترکہ طور پر پی پی کی اعلیٰ قیادت چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی کے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کو گھر گھر پہنچانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔  پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کی وکٹیں گرانے شروع کر دیں، پی ٹی آئی کے سنیئر کارکنان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاجبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی لیڈیز ورکرز بھی پی پی میں شامل، پی پی کی قیادت پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کر کے شمولیت اختیار کی ہے



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…