اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئین وزیراعظم کو ٹیکنیکل معاونت کے لئے معاونین خصوصی رکھنے کی اجازت دیتا ہے،دوہری شہریت کی پابندی صرف رکن پارلیمنٹ کے لئے ہے،عوام عیدالاضحی پر ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں گے تو عید بھی اچھی گزرے گی اور معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئین نے اجازت دی ہے کہ
وزیراعظم ٹیکنیکل لوگوں کو معاون خصوصی رکھ سکتے ہیں،ممکن ہے کہ معاونین کے حوالے سے قانون سازی بھی ہوجائے۔رکن پارلیمنٹ کے لئے شرط ہے کہ وہ دہری شہریت نہ رکھتا ہو،اس حوالے سے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں بحث بھی ہوچکی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا کیسز میں واضح کمی نظر آئی ہے،ہمارے خطے میں بہت سے ممالک کورونا وائرس کے متعلق مشکلات کا شکار ہیں،ہمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے،ایس اوپیز پر عملدرآمد جاری رہا تو معیشت بھی چلتی رہے گی اور عید بھی اچھی گزرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام ماسک پہن کر رکھیں اور جیسے ہی موقع ملے ہاتھ صابن سے دھوتے رہیں،اس سادہ سی تدبیر پر عمل کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ حکومت میڈیا کے ساتھ مل کر ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہی دیتی رہے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئین وزیراعظم کو ٹیکنیکل معاونت کے لئے معاونین خصوصی رکھنے کی اجازت دیتا ہے،دوہری شہریت کی پابندی صرف رکن پارلیمنٹ کے لئے ہے،عوام عیدالاضحی پر ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں گے تو عید بھی اچھی گزرے گی اور معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئین نے اجازت دی ہے کہ وزیراعظم ٹیکنیکل لوگوں کو معاون خصوصی رکھ سکتے ہیں،ممکن ہے کہ معاونین کے حوالے سے قانون سازی بھی ہوجائے۔