ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

آپ لوگ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے ہیں نہ ایف بی آر کے نمائندے، غیر ضروری چالان کرنے والا ٹریفک پولیس میں نہیں رہے گا، ایس ایس پی ٹریفک کا وارڈنز کو انتباہ

datetime 19  جولائی  2020 |

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایبٹ آباد کے ایس ایس پی طارق محمود عوام کی حمایت میں بول پڑے، ٹریفک پولیس والوں کو بھاری جرمانے کرنے سے منع کر دیا۔ ٹریفک پولیس والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں آپ نے جرمانوں کی حد ہی کر دی ہے، لوگ بے چارے کورونا وائرس سے پہلے پریشان ہیں اوپر سے آپ لوگوں نے بھاری جرمانے کر دیے ہیں چالان کی مد میں۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز

کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو شہریوں کے غیر ضروری اور بھاری چالان کرے گاوہ ٹریفک پولیس میں نہیں رہے گا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ جون اور جولائی میں آپ لوگوں نے بے تحاشا چالان کیے، آپ لوگ نہ تو ریونیو ڈپارٹمنٹ سے ہیں اور نہ ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نمائندے ہیں، آپ کا کام ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کی مدد کرنا ہے۔ٹریفک کی روانی میں جو خلل ڈالے آپ اس کا چالان کریں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ باہر سے سیاح آتے ہیں، مسافر آتے ہیں، کسی غریب کی گاڑی میں بکری، گائے ہوتی ہے، اس پر جرمانہ، ہر ایک پر جرمانہ کیا جارہا ہے، آپ کا کام جرمانے کرکے کمیشن بنانا نہیں۔ایس ایس پی طارق محمود نے کہا کہ جرمانہ صرف تیز رفتاری، کمسن بچوں کی ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ والوں کیخلاف کیا جائے۔ ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایبٹ آباد کے ایس ایس پی طارق محمود عوام کی حمایت میں بول پڑے، ٹریفک پولیس والوں کو بھاری جرمانے کرنے سے منع کر دیا۔ ٹریفک پولیس والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں آپ نے جرمانوں کی حد ہی کر دی ہے، لوگ بے چارے کورونا وائرس سے پہلے پریشان ہیں اوپر سے آپ لوگوں نے بھاری جرمانے کر دیے ہیں چالان کی مد میں۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو شہریوں کے غیر ضروری اور بھاری چالان کرے گاوہ ٹریفک پولیس میں نہیں رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…