اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معذور کو مجبور ی نہ بنانے کا جینے والے گلزار حسین نے مثال قائم کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پارا چنار کا رہائشی دد ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے معذور گلزار حسین نے معذور کو مجبور ی نہ بننے دیا ، مقامی اسکول میں بچوں کو تعلیم کی روشنی سے رشناس کرنے لگا ۔ گلزار حسین 1999ءمیں بارودی سرنگ میں پھٹنے والے دھماکے سے اپنے دو ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے معذور ہو گیا تھا ۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس باہمت نوجوان کیلئے بے شمار راستے تھے لیکن گلزار حسین نے اپنے گائوں کے بچوں کو تعلیم دینا اپنی زندگی کا مقصد بنایا ۔ گلزار حسین کی ہمت و جرات کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خراج تحسین پیش کیا جس کے بعد گلزار حسین کو عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بن گیا ۔آئمہ خان نےٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ گلزار حسین صاحب ہمارے معاشرے کا روشن پہلو ہیں۔