لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ارشاد احمد عارف نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہا جاتا ہے کہ عمران خان کی حکومت سلیکٹیڈ ہے اور سلیکٹرز اس کو چلارہے ہیں۔اگر سلیکٹرز عمران خان کو چلارہے ہیں تو پھر عثمان بزدار کو بھی وہی چلا رہے ہونگے۔
جہا ں تک مائنس ون کا تعلق ہے تو نوازشریف نااہل ہوچکے ہیں، زرداری صاحب ،ان کی پارٹی اور بلاول کی صورتحال سب کے سامنے ہے ،عمران خان کو آپ مائنس کردیں تو اس کے بعد کون آئے گا۔مسلم لیگیں اس وقت اکٹھی ہوتی رہی ہیں جب کسی آمر کو ضرورت پڑتی تھی۔جو غلطی پیپلز پارٹی نے 2013کے الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کے حوالے سے کی تھی اب وہ غلطی ساری اپوزیشن کررہی ہے ، غلطی یہ تھی کہ پیپلز پارٹی کا بیانیہ یہ تھا کہ تحریک انصاف اور ن لیگ لڑے گی تو فائدہ ہمیں ہوگا مگر پیپلز پارٹی واش ہوگئی اور سندھ تک محدود ہوگئی۔اب اپوزیشن سوچ رہی ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ہوگی اور اپوزیشن کو فائدہ ہوگا۔پروگرام میں موجودسینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ نوازشریف جب شروع میں آیا تھا تو اس بارے بھی ایسی باتیں ہی ہوتی تھیں جیسے عثمان بزدار بارے ہورہی ہیں ،وجہ صرف یہ ہے کہ نوازشریف پرفارم کرگیا مگر عثمان بزدار پرفارم نہیں کرسکا۔