اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلوں سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہیلتھ سیکٹر سے متعلق اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر ظفر مرزا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحت کے مسائل کی ذمہ دار سابقہ
حکومتیں ہیں،ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کے مسائل کو کبھی بھی ترجیحی بنیادوں پرحل نہیں کیا گیا۔ ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کی تمام خبریں من گھڑت ہیں،تمام سرکاری ہسپتال حکومتی سرپرستی میں ہی چلیں گے، انتظامی امور،فیصلہ سازی کے لیے لوکل مینجمنٹ کی خدمات لی جائیں گی۔