لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری محکموں میں تعینات گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین اور افسران کے بنائولنٹ فنڈ کی شرح میں اضافہ کردیا ہے، اس اضافے کا اطلاق 27 اپریل 2020 سے ہوگا، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 10 تک کے ملازمین کو 3 ہزار روپے ماہانہ جبکہ گریڈ 20 اور اس کے اوپر کے افسران کو 15 ہزار 500 روپے ادا کیا جائے گا۔