پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ہندوبرادری کے رکن اسمبلی روی کمار نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر اسلام آباد مندرکے تنازعے کولیکر مذہبی وعقائدکی بے دردی سے بے حرمتی کی جارہی ہے جس کی مذمت کرتاہوں اسلام آبادمندرسے متعلق حکومت جوفیصلہ کریگی ہمیں منظورہوگا ہمیں امید ہے کہ فیصلہ آئین وقانون کے مطابق ہی ہوگا اس قسم کے ہتھکنڈوں سے بھائی چارے کی فضاء سبوتاژکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ملک دشمن عناصر پرواضح کرناچاہتاہوں کہ جو ہندواورمسلمانوں کے
مابین خلل پیداکرناچاہتے ہیں اسکی مذمت کرتاہوں بھارتی گانے کی بھی مذمت کرتاہوں پاکستان کی اقلیتیں آئین وقوانین کے تحت پاکستا ن میں وہ رہی ہیں بھارت دخل اندازی نہ کرے اورہماری پرواہ چھوڑ دیں انڈیامیں اقلیتوں کیساتھ جوہورہاہے بھارتی سرکاراس پر توجہ دے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سوشل میڈیا پر بے حرمتی بندکرنے کیلئے سخت ایکشن لیاجائے اورملوث عناصر کو کیفرکردارتک پہنچایاجائے اس پر قراردادبھی لاناچاہتاہوں جس پر ڈپٹی سپیکر محمودجان نے کہاکہ آپ پارلیمانی لیڈران سے مشاورت کے بعد قراردادتیارکرلیں۔